حیاتِ محمد [صلی اللہ علیہ وسلم] – نبوت اور آغازِ دعوت

2014-12-24 1

وہ صبحِ نور کا نظارہ، وہ جبریل کا آنا
ادب سے وہ نبوت کا لباسِ نور پہنانا
وہ اقراء کا سبق، وہ ایک اُمی کا سبق پڑھنا
وہ ہمت کی بلندی اور ذوق و شوق کا بڑھنا
وہ کثرت کے مقابل ایک وحدت لے کے آ جانا
وہ فرمانِ خدا یعنی نبوت لے کے آ جانا

محمد [صلی اللہ علی وسلم] کو نبوت عطا کی گئی اور آپ کو ایک خاص مقصد کے تحت مبعوث کیا گیا،
وہ مقصد تھا انسانیت کو ظلمتوں سے نکال کر روشنی کی طرف لانا

'نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات اچھی طرح جانتے تھے کہ کفارِ مکہ آپ کی دعوت کو بالکل رد کر دیں گے، ہرگز اس دعوت کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیچھے نہیں ہٹے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکمت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھا اور اس میں ہمیں دو پہلو نظر آتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسنِ تدبیر کو پیشِ نظر رکھا اور دوسرا پہلو تدریج تھا کہ لوگوں کو بتدریج اسلام کی دعوت پہنچائی'

دیکھئے سفر سیرت کا
مولانا کاشف شیخ کے ساتھ

حیاتِ محمد [صلی اللہ علیہ وسلم] –
پروگرام 05